آج بھی مارشل لاء دور کی طرح ہر بات پر آرڈیننس جاری کردیا جاتا ہے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

SC summons CEC, attorney general in local bodies election issue

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک مقدمے کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج بھی حکومت مارشل لا دور کی طرح ہر بات پر آرڈیننس جاری کر رہی ہے، جمہوریت برائے نام ہے۔

سپریم کورٹ میں  گزشتہ روز بار ہاؤسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت کے دوران جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے روبرو فریقین نے اپنے اپنے دلائل اور متعلقہ دستاویزات پیش کیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کواقوام متحدہ میں مقبوضہ کشمیرپرزیادہ زوردیناچاہیےتھا،بلاول بھٹو

ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی طرف سے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن پر صدارتی آرڈیننس جولائی میں آیا تھا۔جسٹس اعجاز الاحسن نے دریافت کیا کہ کیا ہاؤسنگ فاؤنڈیشن متاثرین کو رقم ادا کرسکتی ہے؟ اگر متاثرین ہاؤسنگ فاؤنڈیشن سے رقم کے معاملات طے کر لیے جائیں تو عدالت کے لیے فیصلہ آسان ہوگا جبکہ چھ سو کنال کی رقم اصل مسئلہ دکھائی دیتی ہے۔اس پر  ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے وکیل نے بتایا کہ صدارتی آرڈیننس پر اس سے قبل بہت سی ادائیگیاں ہوئیں جبکہ مزید ادائیگیاں اس وقت ممکن نہیں ہیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ہاؤسنگ فاؤنڈیشن پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اب تک مارشل لاء کی ذہنیت میں رہ رہے ہیں۔ اگر حکومت کو ہر چیز پر صدارتی آرڈیننس کا اطلاق کرنا ہے تو جمہوریت کا کیا کام؟آرڈیننس جولائی میں آیا جس پر اسمبلی میں بحث کروانے کی زحمت بھی نہ کی گئی جبکہ کسی بل پر بھی اسمبلی میں بحث نہیں کروائی جاتی۔

سپریم کورٹ بار کے صدر امان اللہ کنرانی نے کہا کہ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کو رقوم کی ادائیگی ہوچکی ہے جبکہ ہمارا معاملہ آئی 14 سے علیحدہ ہے۔ سپریم کورٹ سے استدعا کرتے ہیں کہ اس معاملے کو ہمارے معاملے سے الگ الگ رکھتے ہوئے سماعت کی جائے۔

بعد ازاں ایف 14 سے متعلق متاثرین ہاؤسنگ فاؤنڈیشن اور فاؤنڈیشن دونوں کی طرف سے دلائل کی تکمیل پر کیس کی سماعت آئندہ پیر تک ملتوی کرتے ہوئے عدالت نے دونوں فریقین کو مقررہ تاریخ پر دستاویزات سمیت حاضر ہونے کا حکم دے دیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد دھرنے کی غلطی نہ کریں، وہاں ڈینگی پھیلا ہوا ہے کہیں انہیں ڈینگی مچھر نہ کاٹ لے۔

 شیخ رشید نے کہا کہ  گرفتاریوں کا موسم چل رہا ہے مجھے نہیں معلوم کہ کس کی گرفتاری ہونی ہے، بلاول نے کہا کہ وہ مراد علی شاہ کے ساتھ کھڑے ہوں گے، میری کوشش ہوگی ایسا نہ ہونےدیا جائے، بلاول کو ٹائم لگے گا وہ بچہ ہے۔

مزید پڑھیں: فضل الرحمان دھرنےکی غلطی نہ کریں ،ڈینگی پھیلاہواہے،شیخ رشید

Related Posts