فضل الرحمان دھرنےکی غلطی نہ کریں ،ڈینگی پھیلاہواہے،شیخ رشید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فضل الرحمان دھرنےکی غلطی نہ کریں ،ڈینگی پھیلاہواہے،شیخ رشید
کراچی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد دھرنے کی غلطی نہ کریں، وہاں ڈینگی پھیلا ہوا ہے کہیں انہیں ڈینگی مچھر نہ کاٹ لے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد دھرنے کی غلطی نہ کریں، وہاں ڈینگی پھیلا ہوا ہے کہیں انہیں ڈینگی مچھر نہ کاٹ لے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گرفتاریوں کا موسم چل رہا ہے مجھے نہیں معلوم کہ کس کی گرفتاری ہونی ہے، بلاول نے کہا کہ وہ مراد علی شاہ کے ساتھ کھڑے ہوں گے، میری کوشش ہوگی ایسا نہ ہونےدیا جائے، بلاول کو ٹائم لگے گا وہ بچہ ہے۔

یخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان7تاریخ کوچین جارہےہیں، امیدہے وزیراعظم ایم ایل ون فائنل کرکےآئیں گے،جس کے بعد ہم ایم ایل ٹو بھی بنائیں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بحران سےنکلنےجارہاہے مگر اپوزیشن مایوسی پھیلانے کی کوششوں میں مصروف ہے، عمران خان کے دورِ حکومت میں ہی بلٹ ٹرین چلائیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کا نے زبردست بیان دیا کہ کشمیر کے معاملے پر قوم حکومت کے ساتھ ہے، بلاول بچہ ہےعمران خان نےکشمیرپرامت مسلمہ کاکیس لڑا جو ریکارڈ کا حصہ ہے، بھارتی وزیر اعظم مودی غیر دانش مندانہ فیصلے کر کے پھنس گیا۔

 شیخ رشید نے کہا کہ مودی نے جو قدم لیا ہے اس سے وہ پھنس گیا ہے،  بھارتی وزیر اعظم نے کشمیر کے معاملے میں بہت بڑی غلطی کی ہے تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی، انہوں نے کہا کہ عمران خان میرا دوست ہے، میری آج بھی اس سے ملاقات ہوئی ہے۔

Related Posts