میئر لندن صادق خان کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میئر لندن صادق خان کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
میئر لندن صادق خان کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بربریت کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں میئر لندن صادق خان نے فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کردیا ہے۔

ایکس پرشیئر کی گئی ایک ویڈیو میں میئر لندن صادق خان نے کہا کہ اسرائیل سمیت کسی کو بھی حق نہیں کہ وہ بین الاقوامی قوانین کوہاتھ میں لے۔

میئرلندن نے کہا کہ غزہ میں فوجی مداخلت بڑھنے سے صورتحال مزید ابتری کی جانب بڑھ رہی ہے، سیاسی طریقے سے ہی امن کا قیام ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری حماس کی قید میں موجود افراد کی رہائی کے لیے اپنی کوششیں بڑھائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہزاروں معصوم شہریوں تک زندگی کی بنیادی ضروریات پہنچانا بھی ناممکن بنا دیا گیا ہے، ‘میں عالمی برادری کیساتھ آواز ملا کر جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہوں ‘۔

میئر لندن نے کہا کہ لندن میں رہنے والے افراد کے رشتے دار غزہ میں تشدد اور ہلاکتوں کا شکار ہو رہے ہیں، اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، مگر وہ انہیں ہدف بنائے جو 7 اکتوبرکے حملے کے ذمہ دار ہیں۔

Related Posts