چینی کمپنی نے 108 میگا پکسل کیمرے والا نیا سمارٹ فون متعارف کرادیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

108 MP phone
چینی کمپنی نے 108 میگا پکسل کیمرے والا نیا سمارٹ فون متعارف کرادیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بیجنگ: معروف چینی ٹیکنالوجی کمپنی ژاؤمی نے اپنا نیا فون متعارف کرایا ہے جس کا کیمرا 108 میگا پکسل کا ہے اور اس کے نتیجے میں یہ دنیا کا سب سے طاقتور فون کیمرا بن گیا ہے۔

می سی سی نائن پرو پریمئیم کے نام سے متعارف کرائے گئے فون کی قیمت تقریباً چار سو ڈالر مقرر کی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس فون میں لگائے گئے کیمرے کا سینسر کورین کمپنی سامسنگ کا بنایا ہوا ہے لیکن حیران کن طور پر انھوں نے یہ اپنے تیار کردہ فون میں متعارف نہیں کرایا ۔

ژاؤمی کا کہنا تھا کہ اتنے طاقتور کیمرے کی مدد سے فون کے صارف انتہائی واضح تصاویر لے سکیں گے جس کی مدد سے تصویر لی جانے والی چیز کی جزئیات بھی واضح ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: دُنیا کا سب سے سب سے چھوٹا کیمرہ تجارتی بنیادوں پر استعمال کے لیے دستیاب

ریسرچ کمپنی کنالس کے مطابق ژاؤمی دنیا میں سمارٹ فون بنانے والی کمپنیوں میں چوتھے نمبر پر ہے اور دنیا بھر میں استعمال ہونے والے سمارٹ فون میں میں نو فیصد حصہ ان کا ہے۔

ان کے فون کی فروخت یورپ میں تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے اور کمپنی نے اعلان کیا کہ اگلے برس وہ جاپان میں بھی اپنے فون کی فروخت شروع کریں گے۔

اب تک سو میگا پکسل سے زیادہ والے سینسر صرف درمیانی سائز کے ڈیجیٹل کیمرا میں لگائے جاتے تھے اور ان کی قیمت اکثر ہزاروں پاؤنڈ سے بھی زیادہ ہوتی تھی۔

Related Posts