مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 189واں تکلیف دہ روز: حریت رہنما کی برسی آگئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 189واں تکلیف دہ روز: حریت رہنما کی برسی آگئی
مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 189واں تکلیف دہ روز: حریت رہنما کی برسی آگئی

سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں تاریخِ انسانی کا بد ترین کرفیو آج 189ویں تکلیف دہ روز میں داخل ہوگیا جس کے دوران مظلوم کشمیری اپنے حریت رہنما افضل گرو کی برسی منا رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں مظلوم عوام حریت رہنما افضل گرو کی 7ویں برسی منا رہے ہیں جس کے دوران  غاصب بھارت کی طرف سے عائد پابندیوں، ظلم و ستم اور جبر و استبداد کا سلسلہ بھی ہر گزشتہ روز کی طرح جاری ہے۔

بھارتی فوج کا غیر انسانی کرفیو اور بد ترین لاک ڈاؤن مقبوضہ وادی کا رابطہ پوری دنیا سے منقطع کرنے کا باعث ہے جس کا سبب مواصلاتی نظام کی مسلسل بندش، ٹیلیفون، انٹرنیٹ اور موبائل فون پر پابندیاں ہیں۔

کشمیر کے تمام علاقوں میں کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے اور سڑکیں مسلسل سنسان اور ویران نظر آتی ہیں جبکہ پابندیوں کے باعث عوام گھروں میں محصور  ہو چکے ہیں۔

قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا ہے جبکہ کرفیو کے دوران کھانے پینے کی چیزیں، اشیائے ضروریہ اور زندگی بچانے والی ادویات کی شدید کمی ہے۔

کشمیر  میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنما افضل گرو کی 7ویں برسی کے موقعے پر وادی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔ آج سے سات سال قبل بھارتی فوج نے افضل گرو کو پھانسی دے کر شہید کردیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور سعودی ہم منصب  فیصل بن فرحان السعود کے مابین ٹیلیفونک رابطے کے دوران سعودی وزیر خارجہ  نے مسئلۂ کشمیر پر حمایت کی یقین دہانی کروائی۔

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے  گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ رابطے کے دوران مسئلۂ کشمیر پر سعودی عرب کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی گئی۔

مزید پڑھیں: سعودی ہم منصب کا وزیرخارجہ سے رابطہ

Related Posts