چین میں کورونا وائرس سے مزید 91 افراد جاں بحق: ہلاکتوں کی تعداد 813 ہو گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چین میں کورونا وائرس سے مزید 91 افراد جاں بحق: ہلاکتوں کی تعداد 813 ہو گئی
چین میں کورونا وائرس سے مزید 91 افراد جاں بحق: ہلاکتوں کی تعداد 813 ہو گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بیجنگ: ہمسایہ ملک چین میں  کورونا وائرس کے باعث مزید 91 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 813 تک جا پہنچی۔

کورونا وائرس کے باعث گزشتہ روز تک 722 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے 37 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

ورلڈ و میٹرز کے مطابق اب تک 37 ہزار 554 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے 6 ہزار 196  افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

وائرس کے باعث متاثر ہونے والے 37 ہزار 554افراد میں سے 2 ہزار 728 افراد بیماری سے شفا یاب ہوچکے ہیں، تاہم وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار افسوسناک حد تک تیز ہے۔

ہوبائی نامی چینی صوبے کے شہر وہان میں کورونا وائرس نے سب سے زیادہ افراد کو متاثر کیا جبکہ سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی صوبہ ہوبائی میں ہوئیں۔

اب تک 28ممالک میں کورونا وائرس پائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ  وائرس کے باعث ہانگ کانگ اور فلپائن میں 2 افراد ہلاک بھی ہوئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل چین میں کورونا وائرس سے متاثر 1 امریکی شہری بھی ہلاک ہوگیا جبکہ وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 722 تک پہنچ گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے گزشتہ روز کہا کہ 60 سالہ امریکی شہری میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جوووہان میں واقع ایک اسپتال میں ہلاک ہوگیا۔

مزید پڑھیں: چین میں کورونا وائرس سے امریکی شہری ہلاک

Related Posts