امریکا کے ایران پر نئے فضائی حملے، جنگ کے شعلے مصر تک پہنچ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

ایران
(فوٹو: آن لائن)

امریکی فوج نے مصری بندرگاہ پر امریکا کے گیس ذخیرہ کرنے والے ٹینکر پر حملے کے بعد ایران میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے ہیں۔ جنگ کے شعلے مصر تک پھیل گئے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کی شب امریکا کے حملوں سے مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ مزید شدید ہوگئی۔ یہ کارروائی مصری بندرگاہ دمیاط پر امریکی ملکیتی گیس ذخیرہ کرنے والے ٹینکر پر حملے کے چند گھنٹوں بعد ہوئی۔ امریکی صدر ٹرمپ نے حملوں کی تصدیق کردی۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے امریکی فوجیوں کو نشانہ بنایا۔ اس لیے اب جواب دینے کی باری ہماری ہے۔ ایران پر بہت سخت حملے کریں گے، تاہم صدر ٹرمپ نے یہ بات بھی دوہرائی کہ امریکا اب بھی تہران کے ساتھ ممکنہ امن معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔

ایران میں پاسدارانِ انقلاب کے سینٹرز، میزائل اور ڈرون تنصیبات، ساحلی نگرانی اور دفاعی مراکز کے علاوہ بحری صلاحیتوں کے حامل مقامات پر درجنوں اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ سینٹ کام کا کہنا ہے کہ منگل کے روز مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج پر ایران کے تمام حملے کامیابی سے ناکام بھی بنائے گئے۔

تاہم ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کا کہنا ہے کہ صوبہ ہرمزگان کے نائب گورنر احمد نفیسی کے مطابق امریکی حملے میں جزیرہ قشم کے علاقے چاہ تنگو میں رہائشی گھر تباہ ہوگیا جبکہ امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے ہوئے افراد کو تلاش کر رہی ہیں۔

Related Posts