یو اے ای نے ملک میں داخلہ کے لیے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یو اے ای نے ملک میں داخلہ کے لیے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا
یو اے ای نے ملک میں داخلہ کے لیے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کی جانب سے ملک میں داخل ہونے کے لیے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی شرط عائد کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد سے دبئی جانے والے 300 سے زائد مسافروں کو بورڈنگ پاس جاری نہ ہو سکا، صرف دبئی سے ویکسین لگوا کر آنے والوں کو بورڈنگ پاس جاری کیا گیا۔

پرواز ای اے 613 کے مسافروں کی جانب سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر احتجاج کیا گیا۔ دبئی جانے والے مسافروں کا مشکلات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اچانک ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی شرط عائد کر دی گئی ہے۔

جس پر ایئرپورٹ حکام کا جواباً کہنا ہے کہ پی سی آر ٹیسٹ کی شرط یو اے ای کی طرف سے عائد کی گئی، یو اے ای جانے والوں کو ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ سفر سے 6 گھنٹے پہلے کرانا ہوگا۔

دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے یو اے ای کی جانب سے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی شرط کے بعد وزارت خارجہ کو خط لکھ دیا ہے۔ خط کے متن کے مطابق پاکستان کے پاس ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کروانے کے لیے وسائل نہیں ہیں، پاکستانی ایئر پورٹس پر صرف ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹنگ کی سہولت ہے۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ دبئی جانے والے مسافروں کو ریپڈ پی سی آرٹیسٹ کی سہولت فراہم نہیں کرسکتے،  ٹرانزٹ ٹائم کا دورانیہ 8  گھنٹے کیا جائے۔ مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دبئی جانے والوں کے لئے مختص لیبارٹریز کا 48 گھنٹے قبل کا ٹیسٹ قبول کیا جائے، سی اے اے دبئی روانگی سے 6 گھنٹے قبل ریپڈ  اینٹیجن ٹیسٹنگ کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محرم میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مسلح فورسز مقامی انتظامیہ کی مدد کریں گی، شیخ رشید

Related Posts