اسٹاک مارکیٹ میں 342 پوائنٹس کی تیزی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
اسٹاک مارکیٹ میں 342.57 پوائنٹس کی زبردست تیزی
اسٹاک مارکیٹ میں 342.57 پوائنٹس کی زبردست تیزی

کراچی: آج کاروباری روز کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 342.57 پوائنٹس کی زبردست تیزی دیکھنے کو ملی، 100 انڈیکس 44803.58 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.77 فیصد کی بہتری دیکھی گئی۔ کاروبار کے دوران 12 کروڑ 90 لاکھ 60 ہزار 91 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 70 ارب روپے کا فائدہ حاصل ہوا۔

معاشی ماہرین کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے عوام کو ریلیف اور متعدد پیکیج متعارف کروائے جانے کے بعد سرمایہ کاروں نے ٹریڈنگ کے دوران زبردست دلچسپی کا اظہار کیا جس کے باعث تیزی ریکارڈ کی گئی اور آئندہ دنوں میں مزید تیزی کی توقع کی جارہی ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے کو ملی، جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم نے کاروبار میں سرمایہ کاری کیلئے نئے صنعتی پیکیج کااعلان کردیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 177 روپے 47 پیسے سے کم ہو کر 177 روپے 41 پیسے ہو گئی ہے۔انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر میں 6 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

Related Posts