راولپنڈی: تھانہ مندرہ کے علاقہ بچیال لنک روڈ پر نا کہ لگا کر درجنوں افراد سے لاکھوں روپے لوٹنے والے مسلح ڈکیتی کے مرکزی ملزمان کو ایس ایچ او مندرہ ملک محمد خان نے اڑھائی ماہ بعد گرفتار کر لیا۔ عوامی اور سماجی حلقوں نے پولیس تھانہ مندرہ کی بہترین کارکردگی پرخراج تحسین پیش کیا۔
محرر تھانہ مندرہ چوہدری ظریف کے مطابق صبور احمد ڈھوک کھوکھراں بچیال نے 16 نومبر کو پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ رات گیارہ بجے اپنے دوستوں کے ہمراہ کار جی ایل آئی مالیتی 25 لاکھ پچاس ہزار روپے پر گوجر خان سے اپنے گاؤں جا رہے تھے کہ بچیاں لنک روڈ پر کنکریٹ کے دوپلر پڑے ہوئے تھے۔
جیسے ہی پلر ہٹانے کے لئے گاڑی روکی 4 مسلح ڈاکو آگے آئے اور ہمیں باہر نکال کر ہماری تلاشی شروع کر دی،ہم تینوں سے تین عدد موبائل، مجھ سے پچاس ہزار اور معین سے چار ہزار روپے نقدی چھین لیے۔
پلرز کی دوسری طرف کھڑی گاڑی ویگو میں سوار ایاز سکنہ گف کلر سے دو عدد موبائل،تیس بور پسٹل اور 3500 روپے،اس کے ساتھی دلدار مظہرسکنہ گف کلر سے موبائل چھین لئے۔
مزید پڑھیں: کراچی، لوٹ مار میں ملوث رکشہ گینگ کا سرغنہ 2 ساتھیوں سمیت گرفتار