پاکستان اسکواش فیڈریشن کے قیام کی قانونی دستاویز ریکارڈ پرنہ ہونے کا انکشاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسکواش فیڈریشن کے قیام کی قانونی دستاویز ریکارڈ پرنہ ہونے کا انکشاف
پاکستان اسکواش فیڈریشن کے قیام کی قانونی دستاویز ریکارڈ پرنہ ہونے کا انکشاف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان اسکواش فیڈریشن کے قیام کی قانونی اور آئینی دستاویز ریکارڈ پر موجود نہیں ہیں۔

پاکستان کے 7 کھلاڑی 1951ء سے 1996ء تک 28 بار عالمی چیمپئن بنے۔ اسکواش کے جن کھلاڑیوں نے پاکستان کا نام روشن کیا کہ ان میں ہاشم خان، روشن خان، اعظم خان، محب اللہ، قمر زمان، جہانگیر خان اور جان شیر خان شامل ہیں لیکن آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اسکواش فیڈریشن کے قیام کی قانونی اور آئینی دستاویز ریکارڈ پر نہیں۔

آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اسکواش فیڈریشن کے قیام کی قانونی اور آئینی دستاویز ریکارڈ پر نہیں، 1953 میں صدارتی حکم کے دعوے سمیت کوئی ثبوت فیڈریشن نے پیش نہیں کیا۔

فیڈریشن کے قیام کے ثبوت کے بغیر اس کی قانونی حیثیت کا تعین ناممکن ہے۔ اسکواش فیڈریشن کے آئین کی بھی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

مزید پڑھیں:کھیلوں کی دنیا کا سب سے بڑا میلہ فیفا ورلڈکپ کل قطر میں شروع ہوگا

دوسری جانب پاکستان اسکواش فیڈریشن کا کہنا ہے کہ 1972ء میں وزارت اسپورٹس نے فیڈریشن کو حکومت کی تسلیم شدہ باڈی کا نوٹیفکیشن جاری کیا، پاکستان اسپورٹس بورڈ 1975 سے فیڈریشن کے عہدیداروں کو تسلیم کررہا ہے۔

Related Posts