کھیلوں کی دنیا کا سب سے بڑا میلہ فیفا ورلڈکپ کل قطر میں شروع ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دنیائے کھیل کا سب سے بڑا میلہ فیفا ورلڈکپ کا افتتاح اتوار 20 نومبر 2022ء کو قطر میں شاندار تقریب سے ہوگا۔

ورلڈکپ کا پہلا میچ میزبان قطر اور ایکواڈور کے درمیان کھیلا جائے گا۔

میگا ایونٹ کے 64 میچز قطر کے 5 شہروں کے 8 اسٹیڈیمز میں ہوں گے جہاں دفاعی چیمپئن فرانس ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔

فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں قطر میزبانی کرنے والا دنیا کا سب سے چھوٹا ملک ہے اور یہ اب تک اس ایونٹ کے لیے 200 ارب ڈالر سے زائد کی خطیر رقم خرچ کر چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

فیفا ورلڈ کپ 2022، کون کون سے میوزک اسٹارز پر فارم کریں گے؟

افتتاحی تقریب میں مقامی اور دنیا بھر سے آئے معروف فنکار شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ مشرقِ وسطی کا کوئی ملک فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی کر رہا ہے اور پہلی بار اس ٹورنامنٹ کا انعقاد موسم سرما میں ہو رہا ہے۔

ٹورنامنٹ کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے لاکھوں شائقین نے قطر کا رُخ کیا ہوا ہے۔

قطر میں رہائش اور کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، شائقین نے ایک بیڈ کا روم کئی کئی سو ڈالرز میں حاصل کر کے اس تاریخی ٹورنامنٹ کو دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی 32 ٹیمیں قطر پہنچ چکی ہیں اور ایونٹ کے آغاز سے قبل وارم اپ میچز بھی کھیل چکی ہیں۔

Related Posts