ملک میں بدترین مہنگائی، ایک درجن انڈوں کی قیمت 300 روپے تک پہنچ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک میں مہنگائی میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے، سردیاں ختم ہونے کو ہیں لیکن انڈوں کی قیمت میں کمی کے بجائے مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

کوئٹہ میں ایک درجن انڈوں کی قیمت 280 سے300 روپے تک ہوگئی ہے اور پشاور میں ایک درجن انڈے 300 روپے میں فروخت کیے جارہے ہیں۔

لاہور میں ایک درجن انڈوں کی قیمت237 اور اسلام آباد میں 238 روپے ہے، حیدر آباد میں 300 روپے، ملتان میں 250، فیصل آباد میں 260 اور سوات میں 300 روپے فی درجن میں انڈے فروحت کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے کی کمی

علاوہ ازیں دودھ کی قیمت بھی روز بہ روز بڑھ رہی ہے، اسلام آباد میں فی لیٹر دودھ 200 روپے ،لاہور میں170 روپے، فیصل آباد میں 150 روپے، ملتان میں 160 اور حیدر آباد میں 170 سے 200 روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب مہنگائی کے حوالے سے گزشتہ روز عمران خان نے بھی اتحادی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ ایک درجن انڈوں کی قیمت ایک سوپینتیس روپے سے بڑھ کر دو سو چھیالیس روپے ہوگئی ہے، دودھ ایک سو سولہ روپے سے بڑھ کر ایک سوچھپن روپے فی لیٹر ہوگيا ہے اور چکن دو سو اسی روپے سے بڑھ کر چار سو ساٹھ روپے فی کلو ہوگیا ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میں ان کو 30 سال سے جانتا ہوں یہ معیشت نہیں سنبھال سکتے ، آج ملک کی تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی ہے۔

Related Posts