غزہ کے مستقبل کیلئے ‘اردوان فارمولا’ کی تیاری شروع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

روسی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ترک صدر جلد فلسطین اسرائیل تنازع کے حل کیلئے نیا فارمولا پیش کرنے والے ہیں، جس کی تیاری آخری مرحلے میں ہے۔

رپورٹ کے مطابق ترک صدر کے امن فارمولے میں اسرائیلی حملوں کے بعد غزہ کی حیثیت کے بارے میں بحث کی گئی ہے۔

رہا ہونے والی یرغمالی اسرائیلی لڑکی حماس کی محبت میں گرفتار ہوگئی

روسی اخبار کے مطابق ترک صدر رجب طیب ایردوان کے اقوام متحدہ کے موسمیاتی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے امارات جانے کا مقصد بھی اپنے امن فارمولے پر اماراتی قیادت کو اعتماد میں لینا تھا۔

ترک اخبار حریت کا کہنا ہے کہ ترکیہ غزہ کی پٹی پر حکمرانی کرنے والے فلسطینی دھڑوں کے ساتھ کھڑا ہے، جیسا کہ اردوان کا اصرار ہے کہ حماس کی شمولیت کے بغیر مسئلہ فلسطین کے حل کا کوئی بھی سیاسی فارمولا کامیاب نہیں ہوسکتا۔

ترک صدر کا غزہ کی حیثیت سے متعلق فارمولا کیا ہے، اس معاملے پر ترک وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کچھ روشنی ڈالی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم تجویز کرتے ہیں کہ خطے کے کچھ ممالک فلسطین کے ضامن بن جائیں، جن میں ترکیہ بھی شامل ہے، باقی ممالک اسرائیل کے ضامن بن جائیں گے۔

ترک وزیر خارجہ  کا کہنا ہے کہ فلسطین اور اسرائیل دونوں کے ان ضامن ممالک کو تصفیہ کی شرائط کو نافذ کرنے کی ذمہ داری اٹھانی ہوگی۔

بتایا جاتا ہے کہ ترکیہ کا امن فارمولا تیاری کے آخری مراحل میں ہے، تیاری کے بعد اسے جلد دنیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

ترک وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل اپنی سلامتی چاہتا ہے تو اسے فلسطینیوں کی الگ ریاست کے حق کو تسلیم کرنا ہوگا۔ صرف اسی صورت میں پائیدار امن کی ضمانت دی جا سکتی ہے۔

این ٹی وی نیوز نے ترک صدر کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسلامی ممالک کا رابطہ گروپ مغربی طاقتوں سے بات چیت کے بعد غزہ کے تنازعے کے خاتمے کے لیے روڈ میپ بنانے کے لیے تیار ہے۔

دوسری جانب امارات سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر اردوان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پائیدار امن کی امید نہیں کھوئی، انہوں نے مزید کہا کہ حماس کو تنازع کے کسی بھی ممکنہ حل سے خارج نہیں کیا جا سکتا۔

Related Posts