مہنگائی کی مجموعی شرح 37 فیصد پر پہنچ گئی، 14اشیائے ضروریہ مہنگی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 37فیصد سے بڑھ گئی، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے مہنگائی کی مجموعی شرح 37.33 فیصد ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے میں 14 اشیائے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 14 اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی جبکہ 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ادارہ شماریات نے رپورٹ میں بتایا کہ ایک ہفتے میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 17 روپے 63 پیسے جبکہ لہسن کی فی کلو گرام قیمت میں 21 روپے 58 پیسے کا اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

افغان کرنسی 2023 کی تیسری مضبوط ترین کرنسی قرار

ایک ہفتے میں دہی، دال مونگ، جلانے کی لکڑی، دودھ اور ماچس بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہے۔

اس کے علاوہ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 7 روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ فی کلو زندہ مرغی 15 روپے 14 پیسے، چینی 2 روپے 49 پیسے سستی ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات نے رپورٹ میں بتایا کہ مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کا گھریلو سلنڈر 13 روپے اور آٹے کا 20 کلو کا تھیلا بھی 19 روپے 12 پیسے تک سستا ہوگیا ہے۔

Related Posts