پورے ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 450تک پہنچ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Coronavirus cases in Pakistan rise to 1408

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ملک بھر میں کورونا مریضوں تعداد بڑھ کر 450تک پہنچ گئی ہے‘ جبکہ KPKکے مزید 15افراد میں بھی مذکورہ وائرس کی تصدیق کی گئی ہے‘ جس میں ایک مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے جس کے بعد مردان میں لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ملک میں اب کورونا وائرس سے 2افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے‘ جبکہ صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض سامنے آئے ہیں جن کی تعداد 245ہے۔

کورونا سے متاثرہ مریضوں میں پنجاب میں 78‘ بلوچستان میں 76‘ اسلام آباد میں 2‘ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 24 مریض زیر علاج ہے۔

محکمہ ریلیف خیبر پختونخوا نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ان کے پتے پر صوبائی حکومت کی جانب سے راشن بھجوانے کی ہدایت کی ہے اور یہ بھی کہا گیا ے کہ پولیس اہلکار عوام کو بے جا ہراساں نہ کریں۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اہم منعقد کیا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایکسپو سینٹر میں ایک اسپتال قائم کررہے ہیں جو 10ہزار بستروں پر مشتمل ہوگا۔

Related Posts