نئے چیئرمین نے EOBI میں اعلیٰ افسران کے تبادلے اور تقرریاں کر دیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئے چیئرمین نے EOBI میں اعلیٰ افسران کے تبادلے اور تقرریاں کر دیں
نئے چیئرمین نے EOBI میں اعلیٰ افسران کے تبادلے اور تقرریاں کر دیں

کراچی: ملک کے محنت کش طبقہ کو پنشن فراہم کرنے والے محکمہ ایمپلائیز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن EOBI میں اعلیٰ افسران کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں آئی ہیں۔

جس کے مطابق نوٹیفیکیشن نمبر 333/2021 بتاریخ 19 نومبر 2021 کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان، وفاقی محتسب اور اس وقت کے چیئرمین ای او بی آئی صالح احمد فاروقی کے واضح احکامات کے باوجود ادارہ کے ایک ملازم ڈوڈو خان چوکیدار ریجنل آفس کوٹری کو اس کی ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن کی ادائیگی سے انکار پر 31 جنوری 2017 سے معطل شدہ خاتون افسر عاصمہ عامر کو فوری طور پر ملازمت پر بحال کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن نمبر 331/2021 مورخہ 19 نومبر 2021 کے تحت محمد رمضان جامڑو ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ریجنل آفس کوٹری سے ریجنل افس کورنگی میں انچارج بینی فٹس سیکشن، عبدالقادر سومرو اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز ریجنل آفس کوٹری کو بطور ریجنل ہیڈ کوٹری اور فدا حسین مغیری اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز کو ریجنل آفس کورنگی سے تبادلہ کر کے ریجنل ہیڈ لاڑکانہ تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح نوٹیفیکیشن نمبر 234/2021 کے مطابق چار برسوں کی معطلی کے بعد ملازمت پر بالآخر ملازمت پر بحال ہونے والی خاتون اعلیٰ افسر عاصمہ عامر کو ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایڈجوڈیکیٹنگ اتھارٹی عوامی مرکز مقرر کیا گیا ہے۔

وہاں سے سید علی متقی شاہ ڈائریکٹر آپریشنز کو بطور ریجنل ہیڈ ناظم آباد اور ای او بی آئی کے ایک انتہائی متنازعہ اور کرپٹ شہرت کے حامل افسر مزمل کامل ملک ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ناظم آباد کو بطور ڈپٹی ریجنل ہیڈ ناظم آباد جب کہ جواد علی اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز ناظم آباد کو بیٹ افسر ریجنل آفس ناظم آباد مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ای او بی آئی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے نئے صدر عشرت علی ای او بی آئی کو سابق اور بدعنوان چیئرمین اظہر حمید کی باقیات سے مکمل پاک کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

اور پچھلے دنوں غیر قانونی طور پر ای او بی آئی میں ڈیپوٹیشن پر تعینات ڈائریکٹر جنرل آپریشنز نارتھ محمد اعجاز الحق اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کے پرسنل اسٹاف افسر میاں عثمان علی شاہ کو فوری طور پر ان کے اصل اداروں میں واپس بھیج چکے ہیں۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ کے صدر عشرت علی کا اب اگلا نشانہ اظہر حمید کے فرنٹ مین، اور انتہائی جونیئر افسر بیک وقت ڈائریکٹر کوآرڈینیشن اور ڈائریکٹر جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس کے کلیدی عہدوں پر براجمان ہیں۔

مزید پڑھیں: محکمہ داخلہ سندھ کے ملازمین کا اسلحہ لائسنس کمیشن پر فروخت کرنے کا انکشاف

ایک نان کیڈر و جونیئر افسر اور ایچ آر ڈپارٹمنٹ میں بیک وقت پانچ کلیدی عہدوں اسٹاف افسر برائے ڈائریکٹر جنرل ایچ آر ڈپارٹمنٹ، انچارج ٹریننگ سیکشن، انچارج ڈسپلنری ایکشن اور لیٹیگیشن، انچارج ٹرانسفرز اینڈ پوسٹنگز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ آر پر براجمان ڈپارٹمنٹ طاہر صدیق ہو سکتے ہیں۔

Related Posts