قومی اسکواڈ کا آئی سی سی اکیڈمی میں سخت ٹریننگ سیشن جاری

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی اسکواڈ کا آئی سی سی اکیڈمی میں سخت ٹریننگ سیشن جاری
قومی اسکواڈ کا آئی سی سی اکیڈمی میں سخت ٹریننگ سیشن جاری

دبئی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021کے ہونے والے میچز کی تیاری کے سلسلے میں قومی اسکواڈ کا آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ سیشن جاری ہے۔

قومی کھلاڑی فیلڈنگ ڈرلز کے بعد نیٹ سیشن میں شرکت کررہے ہیں،نیٹ سیشن کا آغاز مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوا، ٹریننگ سیشن تین گھنٹے تک جاری رہا۔

نیٹ سیشن سے قبل شعیب ملک نے ورچوئل پریس کانفرنس میں شرکت کی، اس موقع پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ خدا کا شکر ہے کہ قومی ٹیم کامورال بہت زیادہ بلند ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم صرف محنت کرسکتے ہیں، نتائج ہمارے ہاتھ میں نہیں، نمیبیا کے خلاف میچ کی تیاری کررہے ہیں، ٹی ٹونٹی کرکٹ میں کوئی ٹیم بڑی چھوٹی نہیں ہوتی۔

مزید پڑھیں: ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیم دورۂ پاکستان کیلئے کراچی پہنچ گئی

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کا مورال بہت زیادہ بلند ہے، جس کی اشد ضرورت تھی، انہوں نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت کر قوم کو تحفہ دیں۔

Related Posts