دورہ یورپ، تیسرے میچ میں قومی ہاکی ٹیم کو بیلجیئم سے شکست

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دورہ یورپ، تیسرے میچ میں قومی ہاکی ٹیم کو بیلجیئم سے شکست
دورہ یورپ، تیسرے میچ میں قومی ہاکی ٹیم کو بیلجیئم سے شکست

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دورہ یورپ کے تیسرے میچ میں بھی پاکستان  ہاکی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعے کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ بیلجیئم کی ٹیم نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں پانچ گولز سے شکست دی ہے۔

ہاکی فیڈریشن کے مطابق پاکستان کی ٹیم میں سات نئے کھلاڑیوں کو کھلایا گیا تھا جبکہ بیلجیئم کی ٹیم پرانے سکواڈ پر ہی مشتمل تھی۔

یاد رہے کہ 27 اپریل کو ہونے والے دوسرے میچ میں  نیدرلینڈز نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا تھا۔

میچ کے آغاز میں پاکستان ٹیم کی جانب سے عبدالمنان نے شاٹ کارنر کی مدد سے گول کیا، جس کو نیدرلینڈز نے پہلے ہاف کے اختتام سے قبل ہی گول کر کے برابر کردیا۔

جبکہ دوسرے ہاف کے تیسرے کوارٹر میں نیدرلینڈز نے ایک اور گول کر کے میچ میں ایک کے مقابلے میں دو گولز کی برتری حاصل کرلی، جبکہ چوتھے کوارٹر میں نیدرلینڈز کے کھلاڑیوں نے مزید دو گول کردیے اور یوں میچ کا مقررہ وقت ختم ہونے پر میچ ایک کے مقابلے میں چار گولز سے جیت لیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے 26 اپریل کو دورے کا آغاز اہم کامیابی سے کیا تھا اور پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو تین کے مقابلے میں پانچ گولز سے شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: انگلش فٹ بال کلب، چیلسی کو خریدنے کیلئے کتنے بلین کی بولی لگ گئی؟

پاکستان کی جانب سے شروع میں ہی اعجاز نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، تاہم اس کے تھوڑی دیر بعد ہی نیدرلینڈز کے کھلاڑیوں نے دو گول کیے اور ایک گول کی برتری حاصل کی، تاہم تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں پاکستانی کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے مزید چار گول کیے  اور یوں میچ تین کے مقابلے میں پانچ گول سے جیت لیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے رضوان نے ہیٹرک کرتے ہوئے تین گول کیے جبکہ اعجاز اور مبشر نے ایک ایک گول کیا تھا۔

Related Posts