انگلش فٹ بال کلب، چیلسی کو خریدنے کیلئے کتنے بلین کی بولی لگ گئی؟

انگلش فٹ بال کلب، چیلسی کو خریدنے کیلئے کتنے بلین کی بولی لگ گئی؟

انگلش فٹ بال کلب چیلسی کو خریدنے کے لیے سب سے بڑی بولی سامنے آگئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی تاجر جم ریٹکلف نے گزشتہ روز پریمیئر لیگ کلب چیلسی کو خریدنے کے لیے 5.3 بلین ڈالرز کی پیش کش کی ہے۔

واضح رہے کہ چیلسی فٹ بال کلب کے روسی مالک رومن ابرامووچ نے یوکرین پر روس کے حملے کے بعد اگلے ہفتے برطانوی حکومت کی طرف سے منظوری ملنے سے پہلے بلیوز کو 2 مارچ کو فروخت کے لیے پیش کیا تھا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیویارک کے بینک رائن گروپ کے ساتھ رومن ابراموچ کے چیلیسی فروخت کرنے کے مذاکرات کافی آگے پہنچ چکے ہیں، اور جلد ہی ابراموچ اس کا اعلان بھی کرنے والے ہیں، مگر اب برطانوی بزنس مین جم ریٹکلف نے اب اپنی ٹوپی ایک بڑی اور بھاری بولی کی صورت میں رنگ میں ڈال دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں پاکستانی بالرز کی دھوم

خیال رہے کہ جم ریٹکلف کی اس بھاری پیش کش کا مطلب ہے کہ چیلسی میں 10 سالوں میں 1.75 بلین پاؤنڈ کی سرمایہ کاری ہوگی جبکہ مزید 2.5 بلین پاؤنڈ یوکرین میں جنگ کے متاثرین کی مدد کے لیے ایک خیراتی ٹرسٹ کے لیے پرعزم ہیں۔

عالمی میدیا کی رپورٹ کے مطابق ریٹکلف کی پیشکش لندن کلب کے لیے اب تک کی سب سے بڑی پیشکش ہے، برطانوی بزنس مین 69 سالہ جم ریٹکلف نے اس سے قبل 2019 میں چیلسی کو خریدنے کی کوشش کی تھی، مگر کامیاب نہ ہونے کے بعد اس نے فرانسیسی کلب ’نائس‘ کو خرید لیا۔

جم نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ یہ پیش کش ایک برطانوی کلب کے لئے برطانوی بولی ہے، ہم اسٹامفورڈ برج میں سرمایہ کاری کریں گے تاکہ اسے عالمی معیار کا اسٹیڈیم بنایا جا سکے، جو چیلسی ایف سی کے لیے موزوں ہو۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگر موقع ملا تو ہم ٹیم میں سرمایہ کاری جاری رکھیں گے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہمارے پاس مردوں اور خواتین کے کھیلوں میں دنیا کے عظیم ترین کھلاڑیوں، کوچز اور معاون عملے کا فرسٹ کلاس سکواڈ موجود ہے۔

تبصرے: 0

آپ کا ای میل پتہ شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز * کے ساتھ نشان زد ہیں