قومی کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ کل آسٹریلیا کیخلاف کھیلے گی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

لاہور: ورلڈ کپ 2023ء کیلئے بھارت میں موجود قومی کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ کل آسٹریلیا کیخلاف کھیلے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کو پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ سے شکست ہوئی تھی، ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ کل بروز 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی، ون ڈے فارمیٹ کے عالمی کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہوگا، پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدر لینڈز سے کھیلے گا۔

ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل شاہینوں نے بھرپور تیاری کی، قومی ٹیم نے بھارتی شہر حیدر آباد دکن کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں پریکٹس کی، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی خامیوں کو دور کرنے کیلئے 3 گھنٹے تک ٹریننگ کی، مکی آرتھر نے بھی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شاہین زیادہ اہم ہے یا بابر اعظم؟ہرشا بھوگلے نے کیا کہا

قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کوشش ہوگی ایشیا کپ والی غلطیاں ورلڈکپ میں نہ کریں،ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔