کراچی : محکمہ اوقاف سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن، غیر قانونی بھرتیوں، سیکورٹی سمیت دیگر مسائل پرچیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ سماعت کریگا۔
درخواست گزار چیئرمین گلوبل فاؤنڈیشن احمد داؤد کا کہنا ہے کہ آڈیٹر جنرل سندھ کی 2017-18آڈٹ رپورٹ اور اینٹی کرپشن کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق محکمہ اوقا ف نے ایک سال میں 1ارب روپے سے زائد کی کرپشن کی ہے، جس کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے ،جبکہ غیر قانونی بھرتیاں اور پروموشن بھی کیئے گئے ہیں ۔
درخواست گزار نے موؤقف اختیار کیا ہے کہ مزارات میں نصب چندے کی پیٹیوں کا پیسہ کہاں جاتا ہے؟ چادر، پھولوں، واش روم، پارکنگ سمیت دکانوںکا کرایہ اور دیگر ذرائع سے ملنے والی رقم کہاں کہاں خرچ ہورہی ہے جبکہ حکومت سندھ کی جانب سے دیا جانا والا سالانہ بجٹ کہاں خرچ ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں: عدالت نے شیرپاؤ ہائیڈرنٹ بند کرنے کا حکم دے دیا