محکمہ موسمیات نے پیر کے روز ہیٹ ویو کی پیش گوئی کردی، انتظامیہ کو الرٹ جاری

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہر قائد میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
شہر قائد میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

 کراچی: روزہ داروں کی دعائیں رنگ لے آئیں، اتوار کو پارا 38 کو چھو کر واپس ہوگیا، محکمہ موسیات کا کہنا ہے کہ پیر کو درجہ حرات 40 تک جا سکتا ہے جبکہ پیر کے روز گرم و خشک ہواؤں کے ساتھ ہیٹ ویو کا خدشہ موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیر کی شام سے موسم متوازن ہونے کا امکان ہے۔ اتوار کے روز دوپہر ساڑھے 11 بجے کے بعد ہوائیں شمال مغرب سے چلنا شروع ہوئیں تھیں جس کی وجہ سے ہوا میں نمی کے تناسب میں اضافہ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 تک جانے کا امکان تھا ، تاہم 12 بجے تک ہوا میں نمی کا تناسب 15 فیصد تھا جبکہ عمومی طور پر 12 بجے کے بعد گرمی میں اضافہ ہونا شروع ہوتا ہے مگر اچانک ہی موسم تبدیل ہو گیا۔

ڈی جی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرق سے چلنے والی ہوائیں بند ہو گئیں تھیں جبکہ شمال مغرب سے سمندری ہوائیں چلنا شروع ہو گئیں ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب بھی بڑھ گیا ہے۔ 1 بجےتک ہوا میں نمی کا تناسب 27 فیصد تک پہنچ گیا تھا۔

اعلامیے کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی شب سے ہی گرد آلود ہوائیں شمال مشرق سے چلنا شروع ہو گئیں تھیں ، اور اتوار کی دوپہر 11  بجکر 30 منٹ تک موسم تبدیل ہونا شروع ہو گیا اور گرم و خشک اورگرد آلود ہواؤں کے بجائے نمی کے اضافے کے ساتھ چلنے والی ہواؤں سے موسم میں تبدیلی آتی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر کو موسم سخت گرم اور خشک رہنے کا امکان ہےاور درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کی ہیٹ ویو وارننگ کے بعد انتظامیہ کو چوکس رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔شدید گرمی کی وجہ سے روزہ داروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں، سر اور جسم کے دیگر حصوں کو ڈھانپ کر باہر جائیں۔ اس حوالے سے کراچی کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور چئیرمین این ڈی ایم اے کو ہنگامی مراسلہ ارسال کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے نئے سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر ریاض پہنچ گئے

Related Posts