اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت گزشتہ روزطلب کیےجانےوالا قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس آج ہوگا،جس میں پہلی نیشنل سیکیورٹی پالیسی منظوری کیلئے پیش کی جائے گی۔
قومی سلامتی کمیٹی کےہونےوالے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید،وفاقی وزیر فوادچوہدری ،معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف سمیت عسکری حکام اور سینئر وزراء شریک ہوں گے ، جس میں وزیراعظم عمران خان کوملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال سمیت افغانستان اوربارڈرکی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائےگی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی بھارتی فوج کے ہاتھوں 6 کشمیریوں کی شہادتوں کی شدید مذمت