پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کیلئے مہلت کا آج آخری روز ہے۔ یکم نومبر سے افغان پناہ گزینوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد واضح کیا تھا کہ 31 اکتوبر تک پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنا ہوگا۔ بصورتِ دیگر ڈیڈ لائن میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں ہوگی۔
حکومت کا 9مئی واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ
نگران حکومت کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز بڑے پیمانے پر میپنگ اورجیو فینسنگ سے مدد لیتے ہوئے مشکوک افراد اور غیر قانونی طورپر مقیم غیر ملکیوں کی نشاندہی کرچکی ہیں۔ 31اکتوبر کے بعد ڈیڈ لائن ختم ہوجائے گی۔
آواران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2جوان شہید
کل یکم نومبر سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ضبط کی جائے گی۔ پاکستان میں یکم نومبر سے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو بے دخل کرنے کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ آج رات 12بجے مہلت ختم ہوجائے گی۔
حکومت کی جانب سے وارننگ کے بعد مجموعی طور پر 1 لاکھ غیر قانونی طور پر مقیم پناہ گزین اپنے وطن واپس جا چکے ہیں۔ حکومت نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ٹھہرانے کیلئے کیمپس قائم کررکھے ہیں۔