خمیسہ گوٹھ جرائم کی آماجگاہ بن گیا، پولیس سرپرستی میں سرعام منشیات اور گٹکے کی فروخت

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خمیسہ گوٹھ جرائم کی آماجگاہ بن گیا، 35 رکنی گینگ پولیس سرپرستی میں سرعام منشیات اور گٹکا فروخت کرنے لگا
خمیسہ گوٹھ جرائم کی آماجگاہ بن گیا، 35 رکنی گینگ پولیس سرپرستی میں سرعام منشیات اور گٹکا فروخت کرنے لگا

کراچی: نیو کراچی خمیسہ گوٹھ ایک مرتبہ پھر جرائم پیشہ ملزمان کی آماجگاہ بن گیا۔ دس رکنی منشیات گینگ نے ڈیرے ڈال دیئے ہیں جبکہ درجنوں کارندوں نے مختلف مقامات پر منشیات کی فروخت شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل کا خمیسہ گوٹھ اور گودھرا میں آرگنائز جرائم سرچڑھ کر بولنے لگا۔ گودھرا میں 25 رکنی گٹکا مافیا اسکواڈ ڈسمس پولیس اہلکار سیال ‘دانش’ قاضی اور علی جان کی سرپرستی میں متحرک انداز میں فروخت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ علاقہ ایک مرتبہ پھر منشیات فروشوں اور گٹکا مافیا کیلئے جنت بن گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل کا علاقہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا خمیسہ گوٹھ اور اطراف کے علاقوں میں ایک مرتبہ پھر جرائم پیشہ ملزمان کی نقل وحرکت سے خوف پھیلنے لگا ہے۔ 10 رکنی منشیات فروش نیٹ ورک سمیت 25 رکنی گٹکا اور چھالیہ نیٹ ورک کے کارندے متحرک انداز میں فروخت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ منشیات فروشی، جوا، سٹہ ، چھالیہ کی اسمگلنگ اور گٹکے کی فروخت مختلف علاقوں میں عام ہے۔ موکل کے عوض مافیا کے کارندے متحرک انداز میں کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈسمس پولیس اہلکار سیال، پولیس اہلکار دانش، اہلکار قاضی اور پولیس اہلکار علی جان کی مبینہ سرپرستی کے باعث خمیسہ گوٹھ میں منشیات فروش خان محمد عرف کلہاڑا، سبحان، یاسر ابڑو، شہبازم، اشفاق گدھا، شاہد باس، رضوان کباڑی سمیت دیگر نیٹ ورک کے کارندے منشیات کی فروخت میں ملوث ہیں۔

ذرائع کے مطابق سعید، راشد، صلاح الدین، صابر، نور احمد، ناصر، اقبال، فیصل، ساجد، عمر فاروق، عبداللہ عرف عیشا، جاوید، عارف کاپی والا، عارف عرف بونا، سعید عرف بھگدڑ، جاوید عرف دھاگا، سلیمان، سلیم عرف صلو، یعقوب عرف دوبل، جاوید جھکڑا، جبکہ نالہ اسٹاپ کے سیکٹر11-Fمیں کامران’ سلطان’ بابواندھی’ بابو پگلا’ سعید راکھا’ ناصر سورتی سمیت متعدد نیٹ ورک کے کارندے گٹکے کی فروخت میں ملوث ہیں۔ جبکہ فیصل آبادی نامی چھالیہ کا بیوپاری بھی سرگرم ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈسمس پولیس اہلکار ریاض سیال نے فیصل گوندل اور مشتاق چماچی نامی گٹکا مافیا کے کارندوں کو حراست میں لیکر مبینہ رشوت کے عوض رہائی دلوانے میں بھی کردار ادا کیا۔ جبکہ خمیسہ گوٹھ میں کلہاڑو نیٹ ورک کی سرپرستی میں منشیات کی فروخت بھی مذکورہ پولیس اہلکاروں کی سرپرستی میں فروخت کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل خمیسہ گوٹھ میں فائرنگ سے خاتون کے جاں بحق ہونے کے بعد منشیات فروشی کا سلسلہ تھما ہوا تھا جو ایک مرتبہ پھر سر اٹھانے لگا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ کمیٹی اجلاس میں حکومتی اراکین کے رویے کی مذمت کرتے ہیں، شہباز شریف

Related Posts