افغانستان میں امن کیلئے عالمی برادری کی امداد ضروری ہے، سپہ سالار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ سے مضبوط قوم بن کر ابھرا ہے:آرمی چیف
پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ سے مضبوط قوم بن کر ابھرا ہے:آرمی چیف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کوشش ہے کہ خطے میں دیرپا امن قائم ہو، افغانستان میں پائیدار امن کیلئے انسانی بنیادوں پر تعاون اور امداد جاری رہنی چاہیے۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈرزکانفرنس جنرل ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوئی۔

آرمی چیف کی زیر قیادت کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران ملکی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس میں افغانستان کی صورتحال کابھی جائزہ لیا جبکہ پاک افغان بارڈر پر ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افغان بارڈر پر مینجمنٹ کے تحت کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور غیر ملکیوں کے انخلا کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

عسکری قیادت نے عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج کشمیری عوام کے ساتھ ہے، کشمیر کی آزادی کیلیے معروف حریت رہنما سید علی گیلانی کی جدوجہد، قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران شرکاء نے عزم کا اظہار کیا کہ ملک میں امن خراب کرنے کی سازشیں ناکام بنائی جائیں گی۔

سپہ سالار نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے شراکت داروں میں قریبی تعاون ضروری ہے، افغانستان میں پائیدار امن کیلئے انسانی بنیادوں پر تعاون اور امداد جاری رہنی چاہیے، افغانستان میں دیراستحکام کے لئے بین الاقوامی برادری کا تعمیری کردار بہت ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: سپہ سالار سے سفیریورپی یونین کی ملاقات،افغانستان کی صورتحال پرغور

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں دیر پا امن کے لیے کوشاں ہے۔ بارڈر مینجمنٹ سے نقل و حرکت،سیکیورٹی صورتحال کنٹرول میں ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے محرم الحرام میں پر امن انعقاد کیلئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔

Related Posts