حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، حکومت نے انتخابات کی تاریخ پر مزید لچک دکھانے کیلئے رضامندی ظاہر کردی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین مذاکرات کا آخری دور ہوا تاہم اس دوران سیاسی بحران کے حل کیلئے دونوں فریقین کے مابین مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان زخمی ٹانگ میں سوجن کے باعث اسپتال منتقل

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین مزید مذاکرات سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرائے جانے کے بعد شروع ہوسکتے ہیں تاہم حکومت  14 مئی سے قبل اسمبلیاں تحلیل کرنے سے انکاری ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے مطالبات کا جواب دیتے ہوئے کہا گیا کہ ہم بجٹ سے قبل اسمبلیاں تحلیل نہیں کرسکتے۔ پی ٹی آئی وفد نے بجٹ پیش کرنے کی شرط پر بھی نیم رضامندی ظاہر کردی۔

میڈیا ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ پر پی ٹی آئی اور حکومت کے مابین اتفاقِ رائے نہ ہوسکا جس کے باعث مذاکرات میں تعطل آیا ہے۔ تحریکِ انصاف نے ن لیگ کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کا مشورہ دے دیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے مؤقف اختیار کیا کہ کئی ن لیگی وزراء کے رویوں کے باعث سیاسی بحران حل کرنے کے عمل میں بداعتمادی پیدا ہوسکتی ہے۔ حکومتی کمیٹی نے وزراء کے  منفی بیانات کو غیر ضروری قرار دے دیا۔ 

 

Related Posts