بدترین معاشی حالات میں ہلال کمیٹی کی عیاشیاں، اجلاس کیلئے انتہائی پر تکلف کھانے کا ٹینڈر طلب

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اردو کے ایک شاعر نے کہا تھا

غریب شہر تو فاقے سے مر گیا عارفؔ

امیر شہر نے ہیرے سے خودکشی کر لی

اس شعر کے مصداق آج کل ملکی معاشی صورتحال اس قدر سنگین ہے کہ عوام دو وقت کی روٹی کے لیے ترس رہے ہیں اور آٹے کے حصول کیلئے پرے ملک میں قطاریں لگی ہوئی ہیں، لیکن خیبرپختونخوا میں رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے طلب کردہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کیلئے 200 افراد کے انتہائی پر تعیش اور مہنگے کھانے کا ٹینڈر طلب کیا گیا ہے۔

رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے سے متعلق اجلاس کیلئے پرتعیش مینو رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مرغن کھانوں کیلئے کوٹیشن طلب کی گئی ہے، جو اوقاف ہال کے نوٹس بورڈ پر بھی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا نیٹ فلکس سیریز ’یو‘ کا 5 واں سیزن آئے گا؟

آنے والوں کی تواضع دم پخت، بیف ، چاول،سیخ کباب، تکہ بوٹی، حلوہ، رشین سلاد ،کولڈ ڈرنکس اورسبز چائے سمیت دیگرلوازمات سے کی جائے گی۔

چاند دیکھنے کے لیے آنے والوں کے علاوہ عام مہمان بھی اس شاہی دسترخوان کا حصہ بنیں گے۔

چاند دیکھنے کیلئے 22 مارچ کو ہونے والے اس اجلاس میں شاندار ضیافت کے لئے 200 سے زائد افراد کے کھانے کا ٹینڈر طلب کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ اوقاف اور مذہبی امور نے پر تکلف کھانوں کے ٹینڈر پر نوٹس لے لیا۔ پر تکلف کھانوں کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے ٹینڈر کو فوری طور پر منسوخ کردیا گیا۔

سیکرٹری محکمہ اوقاف اور مذہبی و اقلیتی امور سے 12 گھنٹے کے اندر اندر جامع رپورٹ طلب کرلی گئی۔

نگراں صوبائی وزیر میاں فیروز شاہ نے کہا کہ غفلت برتنے کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، تمام ترپیسہ عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کیا جائے گا۔

Related Posts