کراچی: پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج کاروباری دن کے آغاز کے ساتھ ہی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، انٹر بینک میں ڈالر 75 پیسے مہنگا ہو کر 301 روپے 75 پیسے کا ہوگیا۔
روٹی کی قیمت بھی 40 روپے کرنیکا مطالبہ سامنے آگیا
خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 78 پیسے کا اضافہ ہوا اور ڈالر تاریخ میں پہلی بار 301 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے مہنگا ہو کر 316 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔ خیال رہے کہ نگران حکومت کے صرف دوہفتوں میں انٹربینک میں ڈالر 13 روپے مہنگا ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں قدر 20 روپے بڑھی۔