حکومت ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کر کے عوام کو بے روزگار کر رہی ہے،شازیہ مری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وہ دن دور نہیں جب عوام حکومت کو گلے سے پکڑے گی: شازیہ مری
وہ دن دور نہیں جب عوام حکومت کو گلے سے پکڑے گی: شازیہ مری

کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹریز کی مرکزی اطلاعات سیکرٹری اوررکن قومی اسمبلی شازیہ عطاء مری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کو سہارا بنا کر جس طریقے سے گیارہ مختلف وفاقی محکموں سے لوگوں کو صرف ایک نوٹس پر گھر بھیجا جا رہا ہے اس پر ہمیں افسوس ہے۔

حکومت ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کر کے عوام کو بے روزگار کر رہی ہے۔ صوبہ سندھ کے اندر پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے جس کی بنیادی وجہ ٹی پی اور سی جی لنک کینالز ہیں جن کو پانی بحران کے دوران چلایا جارہا ہے۔

جب تک یہ کینالز کھلے رہیں گے تو لوگوں کو پانی کی قلت کی تکلیف ہوتی رہے گی۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نے سندھ محکمہ آرکائیو کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

شازیہ مری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کو سہارا بنا کر جس طریقے سے گیارہ مختلف وفاقی محکموں سے لوگوں کو صرف ایک نوٹس پر گھر بھیجا جا رہا ہے اس پر ہمیں افسوس ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان بے روزگار ہونے والے وفاقی ملازمین کے متعلق کیس 2012 میں کیاگیااور 2019 تک کے اس کیس کو سنا گیا، اب 2021 میں اسکا تفصیلی فیصلہ سپریم کورٹ نے سنایا ہے۔

انہوں بتایا کہ یہ وہ لوگ ہیں جن کو 1996 میں سیاسی طور پر انتقام کا نشانہ بنایا گیا اور نوکریوں سے فارغ کیا گیا تھا بعد میں انہیں 2010 میں قانونسازی کرکے بحال کیا گیا۔

شازیہ مری نے کہا کہ شاید یہ نالائق حکومت انتظار کر رہی تھی کہ یہ فیصلہ آئے تو پھر وہ دھڑا دھڑ لوگوں کو نوکریوں سے فارغ کرکے انہیں گھر بھیج دیں، موجودہ نیازی حکومت جھوٹی، بے حس اور نالائق حکومت ہے۔

جنہوں نے لوگوں کو ایک کروڑ نوکریاں دینے کا جھوٹا وعدہ کیا تھا اور اب لوگوں سے روزگار چھین رہی ہے۔ ہم سپریم کورٹ سے یہ درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کر کے وفاقی محکموں سے فارغ کیے جانے والے لوگوں پر رحم کرے اور انہیں بحال کیا جائے۔

مزید کہا کہ حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے ہی صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے 8 وفاقی ملازمین کو 10 جون کو ایک نوٹس کے ذریعے برطرف کردیا، نااہل حکومت پہلے ہی لوگوں کو اسٹیل ملز، ریڈیو پاکستان دیگر محکموں سے فارغ کرتی آئی ہے اور اب سپریم کورٹ کے آرڈر سے انکو تقویت ملی ہے۔

سپریم کورٹ نے اس حکومت کو صرف جواز دیا ہے کہ یہ مزید اس طرح سے لوگوں کو نوکریوں سے نکالے، ہمیں سپریم کورٹ سے یہ امید نہیں تھی کہ وہ ایسا کرے گی، ہم سپریم کورٹ سے گزارش کرتے ہیں کہ خدارا آپ تو یہ نہ کریں جو یہ نالائق حکومت کر رہی ہے اور جس عزت مآب جج نے یہ فیصلہ سنایا وہ دوسرے دن ریٹائرڈ ہوگئے۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی چاہتی ہے جلسوں سے کورونا پھیلے اور معیشت متاثر ہو،خرم شیر زمان

زیادہ افسوس اس بات کا ہے کہ انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ سے ایک دن قبل پاکستان کی عوام کو اتنا تکلیف زدہ فیصلہ سنا کر چلے گئے۔

شازیہ مری نے کہا کہ اس حکومت نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کر کے عوام کو بے روزگار کر رہی ہے جس نے آج تک لوگوں کو نوکریاں نہیں دی مگر لوگوں کے گھروں کیچولہے کبھی ملک میں مہنگائی کرکے تو کبھی پٹرول اور بجلی کے نرخ بڑھا کر بجھائے ہیں۔

Related Posts