حکومت نے پٹرولیم کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2-1
مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچا کر الزام ایران پر ڈالنے کی تیاری؟
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
امراء کی سازشیں بے نقاب!
zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فائل فوٹو

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 293 روپے 94 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ ڈیزل کی نئی قیمت 290 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق منگل کی رات 12بجے سے ہوگیا ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں اگلے 15 دن کے لیے ہوں گی۔

وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق گزشتہ 15 روز میں عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

Related Posts