وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی کے چیئرمین کی کنٹریکٹ پر تعیناتی موخر کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جامع سیاسی تصفیہ ہی افغانستان کے آگے بڑھنے کا بہترین راستہ ہے، وزیراعظم عمران خان
جامع سیاسی تصفیہ ہی افغانستان کے آگے بڑھنے کا بہترین راستہ ہے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قومی اہمیت کے حامل 22 نکاتی ایجنڈے پر غور و خوض اور فیصلے کیے گئے ہیں ۔ جن میں ای او بی آئی کے چیئرمین کی کنٹریکٹ پر تعیناتی موخر کر دی گئے ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان کی صدارات میں وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا ، جس میں 22نکاتی ایجنڈے پر بحث کی گئی ، جس میں متعدد محکموں کے سربراہاں کی تقرریوں کی منظوری بھی دی گئی ہے ۔اس کے علاوہ بھی اہم فیصلے کئے گئے ہیں ۔

اس اجلاس میں22-2021 کیلئے ایس ای سی پی کے آڈیٹرز کی تعیناتی کی منظوری ،پیمراکونسل آف کمپلینٹس لاہور میں سحر زرین کی تعیناتی،کی منظوری اور چیئرمین ای او بی آئی کی کنٹریکٹ پر تعیناتی کے علاوہ ادارۂ شماریات کے ممبر سپورٹ سروس کی دوبارہ تعیناتی کی منظوری دی جانی تھی ۔

معلوم رہے کہ یکم اپریل کو وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران ای او بی آئی کے چیئرمین کی کنٹریکٹ پر تقرری کی منظوری دیدی گئی تھی ۔جس کے بعد معاملہ رک گیا تھا، تاہم اب اس جلا س میں ای او بی آئی کے چیئرمین کی دوبارہ کنٹریکٹ پر تعیناتی کا فیصلہ کیا جانا تھا جو ایک بار پھر موخر کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بابر اعوان نے گھریلو تشدد بل اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجنے کے لیے خط لکھ دیا

Related Posts