افغانستان میں امریکی جارحیت کے خاتمےسے ہی امن قائم ہوسکتا ہے، طالبان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیٹو انخلا تک کسی بھی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے، افغان طالبان
نیٹو انخلا تک کسی بھی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے، افغان طالبان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

افغان طالبان نے کہا ہے کہ دنیا کو پتہ چل گیا ہے کہ ہے کہ افغان جنگ کی بنیادی وجہ امریکی جارحیت ہے اور جارحیت کے خاتمے سے ہی امن قائم ہو سکتا ہے۔

طالبان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے سیاسی معاون اور قطر دفتر کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں وفد نے قطر سے پاکستان کا سفر کیا۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر اعلیٰ حکام نے وفد کا استقبال کیا۔ دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ افغان تنازع کا فوجی حل ممکن نہیں ہے لہذا وہاں جنگ ختم اور امن قائم ہونا چاہیے۔

طالبان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کے وفد نے پاکستانی دارالحکومت میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن زلمے خلیل زاد سے بھی ملاقات کی۔

        افغان طالبان کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے پاکستان سمیت پڑوسی ممالک سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں طالبان  وفد نے ملا برادر کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جہاں طالبان وفد کی وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی  اور امریکی افغان امور کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد سے ملاقات ہوئی تھی جس میں افغان امن عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیاتھا۔

دوسری جانب  سعودی عرب میں افغانستان کے سفیر سید جلال کریم نے کہا ہے کہ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان صلح کا حتمی معاہدہ مکّہ مکرمہ میں ہونا چاہیے، افغان سفیر نے کہا کہ افغان حکومت مصالحتی عمل میں سعودی عرب کا کلیدی کردار ادا کرنا چاہتی ہے۔

Related Posts