کراچی:شہرقائد کی مصروف شاہراہ آئی آئی چندر گر روڈ پر واقع کثیر المنزلہ عمارت سے چھلانگ لگا کر ایک شخص نے خود کشی کرلی۔
پولیس کے مطابق عمارت سے کود کر ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ظفر اقبال کے نام سے ہوئی ہے اور ابتدائی طور پر یہ واقعہ خودکشی کا نتیجہ ہے۔پولیس کے مطابق آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع اسٹیٹ لائف بلڈنگ کی 11ویں منزل سے چھلانگ لگا کر ایک شخص نے خود کشی کی۔
مزید پڑھیں : عمر کوٹ میں غربت اور بیماری سے تنگ محنت کش میاں بیوی نے خود کشی کر لی
متوفی کی شناخت 55 سالہ ظفر اقبال کے نام سے ہوئی ہے جو اسٹیٹ لائف میں ڈپٹی منیجر ایجنسی اینڈ ایڈمنسٹریشن تھے۔پولیس کے مطابق متوفی کے خلاف کچھ انکوائری چل رہی تھیں جس کی وجہ سے وہ ذہنی دبائو میں تھا۔
ظفر اقبال لیاری کے رہائشی تھا جن کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جنسی ہراسگی کے بے بنیاد الزامات،بےگناہ لیکچرار نے خودکشی کر لی