کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردئیے گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ
کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اندرون سندھ کے بعد کراچی میں بھی بلدیاتی انتخابات ملتوی کردئیے گئے ہیں۔ کمیشن نے یہ فیصلہ پولیس اور دیگر اداروں کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے  صوبائی الیکشن کمشنر، آئی جی سندھ اور دیگر اداروں کی رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا ہے ۔

خیال رہے کہ سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن سے کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔

اس سے قبل سندھ حکومت اور صوبائی الیکشن کمشنر کی رپورٹ پر حیدرآباد میں بھی بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔

Related Posts