ملک بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم آج بڑی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Traffic plan for Imam Hussain (RA) Chehlum

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :شہدائے کربلا اور حضرت امام حسینؓ کا چہلم آج پورے ملک میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اور رفقا کے چہلم کے موقع پر شبیہ عَلم و ذوالجناح کے جلوس برآمد کیے جائیں گے۔

کراچی سمیت ملک بھر میں شہدائے کربلا اور نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ کے چہلم پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔شہدا کربلا کے چہلم کے موقع پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔ جلوس کی گزرگاہوں پر موبائل سروس جزوی طور پر بند رکھی گئی ہے۔

کراچی میں ہر سال کی طرح شہدائے کربلا کے چہلم کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا۔کراچی میں جلوس کی سیکیورٹی کے لیے پولیس کے5313 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے چہلم حضرت امام حسین پر صوبے بھر میں سیکورٹی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور خود تمام ڈی آئی جیز اپنے اپنے علاقوں میں سیکورٹی اقدامات کی مانیٹرنگ کریں گے۔ 

آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے ہدایت کی کہ پولیس پیٹرولنگ، اسنیپ چیکنگ کے عمل کو مزید سخت بنائیں اوران کا کہنا ہے کہ سیکورٹی اقدامات پر کوئی بھی لاپرواہی ناقابل برداشت ہوگی۔

Related Posts