بے گناہ بھارتی مسلمانوں کا لہو آج دو قومی نظرئیے کا گواہ ہے۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بے گناہ بھارتی مسلمانوں کا لہو آج دو قومی نظرئیے کا گواہ ہے۔فردوس عاشق اعوان
بے گناہ بھارتی مسلمانوں کا لہو آج دو قومی نظرئیے کا گواہ ہے۔فردوس عاشق اعوان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دہلی میں بہنے والا بے گناہ بھارتی مسلمانوں کا لہو آج دو قومی نظرئیے کا گواہ بن گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دہلی میں مسلمانوں کے قتلِ عام نے ہندوستان کی تقسیم کی بنیاد رکھ دی ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہندو جنونی پاگل جتھوں نے بے گناہوں کا خون بہا کر دو قومی نظرئیے کی صداقت کو تسلیم کر لیا ہے۔

پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قائدِ اعظم کے دو قومی نظرئیے کی سچائی کی گواہی آج ہر بے گناہ بھارتی مسلمان کا گرتا ہوا لہو دے رہا ہے۔ 

معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بے گناہ مسلمانوں کا قتلِ عام بھارت میں رہنے والی اقلیتوں کو واضح پیغام ہے کہ بھارت میں ان کی جان و مال محفوظ نہیں۔ 

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں پر ظلمت اور شب خون کی داستان نئی نہیں لیکن مودی کے دور میں ہندو انتہا پسندی عروج کو جا پہنچی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج مودی کا فسطائی نظریہ بانیانِ ہندوستان کے فلسفے پر کالک مل رہا ہے۔ اقلیتیں تباہ حال ہیں اور معاشرہ تقسیم کا شکار ہے۔ 

https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1234698577705828354

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکا کے مختلف شہروں میں بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں جاری مسلم کش فسادات کے خلاف مظاہرین سڑکوں پر آ گئے۔

امریکا میں  دو روز قبل  نیویارک، واشنگٹن ، شکاگو اور دیگر شہروں میں حالیہ مسلم کش فسادات اور مسلمانوں کے خلاف تعصب پر مبنی ظلم و ستم کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں۔

مزید پڑھیں: امریکا میں دہلی فسادات کے خلاف لوگ  سڑکوں پر آگئے

Related Posts