راولپنڈی کی تنگ گلیوں میں آباد 75 سالہ پرانا دلبر ہوٹل، روایتی کشمیری کھانوں کا مرکز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی کی تنگ گلیوں میں آباد 75 سالہ پرانا دلبر ہوٹل جہاں پر روایتی کشمیری کھانے پیش کیے جاتے ہیں جن کو عام لوگوں کے بجائے بڑے بڑے سیاستدان، جرنیل اور سماجی شخصیات بھی شوق سے کھاتے ہیں اور اس ہوٹل سے کھانے اقتدار کے ایوانوں اور دفاتر میں بھی جاتے ہیں۔

اس ہوٹل پر صرف راولپنڈی کے مقامی افراد ہی نہیں بلکہ دوردراز کے علاقوں سے بھی لوگ کھانا کھانے کیلئے آتے ہیں اور سب ہی ہوٹل پر دستیاب کشمیری کھانوں کی تعریف کرتے ہیں۔

دلبر ہوٹل کے مالک نے ایم ایم نیوز کو بتایا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے گھر بھی اس ہوٹل سے کھانا جایا کرتا ہے ۔

اُن کا کہنا تھا کہ جنرل حمید بھی اُن کے ہوٹل کے کھانوں کے دلدادہ تھے اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید بھی اس ہوٹل کے کھانے شوق سے کھاتے ہیں۔

ہوٹل کے مالک کے مطابق ہوٹل کو کشمیر کی سیاسی بیٹھک بھی کہا جاسکتا ہے کیونکہ پاکستان بننے کے بعد یہاں پر کشمیر سے آنے والے مہاجرین اکٹھے ہوتے تھے اور پھر کچہریاں لگا کرتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ لوبیا چاول، پنیر، رستے(روغن جوش)، سیخ کباب، مچھلی کرم، متھ مغز اور دیگر کئی قسم کھانے کشمیری کھانوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔

اگر آپ بھی لذیذ کشمیری کھانوں سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو راولپنڈی میں پرانا قلعہ کے قریب دلبر ہوٹل جائیے جہاں پر یہ کھانے دستیاب ہیں۔

Related Posts