ٹیسٹ کرکٹ کی پاکستان واپسی، سری لنکا کا سیکیورٹی وفد سات اگست کو پاکستان آئے گا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور سری لنکا
پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی، سری لنکن سیکیورٹی وفد آئے گا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سری لنکا اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ کرکٹ سیریز کے لیے سری لنکن بورڈ کا دو رکنی وفد سات اگست کو  کراچی، لاہور اور اسلام آباد کا دورہ کرے گا۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ  نے اکتوبر میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ میچز کی مشروط ہامی بھر لی ہے۔ اس سلسلے میں سری لنکن وفد سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے گا۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ سیکیورٹی وفد کی جمع کرائی گئی رپورٹ کی بنیاد پر پاکستان کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ سیریز کا فیصلہ کرے گا۔ اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے لاہور اور کراچی کے نام سری لنکن بورڈ کو تجویز کیے گئے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ دبئی میں کھیلے گی جبکہ اس کے بعد ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی ایک سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف بھی دو ٹیسٹ میچ جبکہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

یہ خبربھی پڑھیئے: پی ایس ایل فائیو کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے۔ چیئرمین پی سی بی

Related Posts