گوجرانوالہ میں مدرسہ کے متولی نے معصوم بچی کی عزت تار تار کردی، ملزم گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Man held for allegedly raping five-year-old girl

راولپنڈی :گوجرانوالہ کے علاقے مجیدکالونی میں واقع مدرسہ جامعہ تنظیم القرآن کے متولی حسن رضا نے چھوٹی معصوم صرف فرشتہ نما بچی عائشہ سے ایسا گندا گھناؤنا غلیظ فعل کیا کہ جس سے انسانیت بھی شرما گئی ۔

متاثرہ بچی عائشہ کا کہنا تھا کہ میرے والد سلیم اللہ خان ان روزگار کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ہیں ،میں اپنے بہن بھائیوں اور والدہ کے ساتھ یہاں پاکستان گوجرانوالہ میں ہی رہائش پذیر ہوں ،میں مدرسہ تنظیم القرآن میں قرآن پاک کی تعلیم حاصل کر رہی تھی ۔

مورخہ 12 اپریل 2020 کو جب میں نے قرآن پاک کا سبق پڑھ لیا اور واپس گھر آنے لگی تو اس دوران مدرسے کے متولی حسن رضا ولد احسان اللہ مجھے ورغلا لاکر مسجد کے ملحقہ کمرے میں لے گیا اور مجھ سے زبردستی زیادتی کرنے لگا تو میں نے زور زور سے شور مچانا شروع کر دیا ۔

اسی دوران متولی حسن رضا نے پسٹل نکال لیا اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دی میں بہت خوفزدہ ہوگئی پھر مدرسہ کے متولی حسن رضا نے زبردستی میری عزت لوٹ لی اور کہا کہ اگر تم نے اس واقعہ کا کسی سے ذکر کیا تو تجھے جان سے مار دوں گا ۔

متاثرہ بچی کا کہنا ہے کہ میں خوف کے عالم میں گھر آگئی اس کے بعد مجھے ہوش نہ رہا جبکہ عائشہ کے ماموں زاد غلام رسول اور متاثرہ بچی عائشہ کی والدہ نے فوری طور پر تھانہ سیٹلائٹ ٹاون گوجرانوالہ میں درخواست دی کہ متولی حسن رضا نے ہماری چھوٹی معصوم بچی عائشہ کے ساتھ زنا بالجبر کیا ہے ۔

پولیس نے درخواست وصول کرنے کے بعد بچی کا میڈیکل کرایا میڈیکل رپورٹ میں واضح ہوچکا تھا کہ ننھی معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے جبکہ ملزم محسن رضا موقع سے فرار ہوچکا تھا جس کو پولیس نے آج گرفتار کرلیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ بھی درج گیا ہے۔

مزید پڑھیں:پمز ہسپتال سے ادویات سے بھرا ہوا ٹرک غائب کرنے کی کوشش ناکام

بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ میں وزیراعظم عمران خان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتی ہوں کہ اس طرح کے شیطانوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں اور اس متولی کو نشان عبرت بنا دیں دے جس نے میری معصوم بیٹی کی زندگی برباد کر دی ہے۔

Related Posts