پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احسن خان اور نیلم منیر نئی فلم چکر میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے جس کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق احسن خان اور نیلم منیر چکر میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ دیگر فنکاروں میں جاوید شیخ اور یاسر نواز کو بھی ٹیزر میں اداکاری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
گھریلوتشددپرتنقید، فیروز کا ڈرامہ اے مشتِ خاک کافر کی کہانی ہے۔ڈائریکٹر
چکر کے ٹیزر سے پتہ چلتا ہے کہ فلم کی کہانی جرم و سزا اور قتل کے کیس پر مبنی ہے جس میں ظاہری طور پر مرکزی اداکارہ کا اغواء، موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان کا حملہ، لاہور میں موجود مرکزی اداکاروں کی پریشانی سمیت دیگر مناظر دکھائے گئے ہیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=PcqNzMAbhfk