ٹک ٹاک پر کسی اور سے نہیں خود سے مقابلہ ہے، ربیکا خان کی ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Tiktoker Rabeeca Khan talks to MM News

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آج کل ٹیکنالوجی کے جدید ترین دور میں سوشل میڈیا کی اہمیت کوجھٹلایا نہیں جا سکتا جبکہ ٹک ٹاک کی مقبولیت اوریوٹیوب کی اہمیت سے کون واقف نہیں ہے؟۔ دنیا بھر میں کروڑوں صارفین یوٹیوب کی ویڈیو سے استفادہ کرتے ہیں۔

پاکستان میں بھی نوجوان سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز کے ذریعے تفریح اور معلومات کی فراہمی کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔

ایسا ہی ایک نام ربیکا خان ہے، جنہوں نے بہت کم عمری میں سوشل میڈیا پر شاندار کامیابیاں حاصل کیں اور آج سوشل میڈیا پر ان کے لاکھوں مداح موجود ہیں۔
ایم ایم نیوز نے ربیکا خان کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا جس کا احوال پیش خدمت ہے۔

ایم ایم نیوز:آپ کا نام کس نے رکھا اور لوگوں کو ادائیگی میں مشکل کیوں پیش آتی ہے؟
ربیکا خان: میرا نام میرے بابا نے رکھا تھا اورمیرا نام تھوڑا منفرد ہے اس لئے لوگوں کو مشکل پیش آتی ہے اور میرے نام کے معنی بھی بابا کو ہی معلوم ہیں۔

ایم ایم نیوز:کس عمر میں ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنایا ، کامیابی کی وجہ کیا ہے ؟
ربیکا خان: میں نے تقریباً 14 سال کی عمر میں اکاؤنٹ بنایا تھا اور شروع سے ہی میری کوشش یہ رہی کہ لوگوں کو اچھے سے اچھا مواد پیش کروں اور میرے چہرے کے تاثرات ،بولنے کا انداز لوگوں کو پسند آیا اور میرے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی۔

ایم ایم نیوز:آپ گائیکی بھی کررہی ہیں تو گانے کا خیال کیسے آیا ؟
ربیکا خان: مجھے بچپن سے گانے کا شوق تھا، میں اپنے بابا کو شروع سے گاکر سناتی تھی اور خاندان کی سپورٹ کی وجہ سے مجھے حوصلہ ہوا اور ابھی حال ہی میں، میں نے ایک گانا بھی گایا ہے۔

ایم ایم نیوز:خاندان میں سب سے زیادہ کس کے قریب ہیں؟
ربیکا خان: میرے بابا میرے رول ماڈل ہیں اور فیملی میں بھی سب سے زیادہ بابا کے قریب ہوں۔

ایم ایم نیوز:ٹک ٹاک اور موسیقی کے علاوہ کیا کرنے کا ارادہ ہے؟
ربیکا خان: میں اس وقت کئی چیزوں پر کام کررہی ہوں اور ان دنوں میں میزبانی کررہی ہوں لیکن مجھے ذاتی طور پر گانا سب سے زیادہ پسند ہے۔

ایم ایم نیوز:تعلیم، ٹک ٹاک اور دیگر کاموں کیلئے وقت کیسے نکالتی ہیں ؟
ربیکا خان: تعلیم سب سے اہم ہے لیکن باقی چیزوں کیلئے بھی وقت نکالنا ہوتا ہے ۔فیملی کی مدد سے میں تمام کاموں کو بہتر طریقے سے انجام دیتی ہوں۔

ایم ایم نیوز:شادی کا کوئی ارادہ، رشتے تو آتے ہونگے؟
ربیکا خان: ابھی مجھے پڑھنا ہے اور بہت کچھ کرنا ہے اس کے بعد شادی کا سوچوں گی۔ جہاں تک رشتوں کی بات ہے تو یہ خاندان کو معلوم ہوسکتا ہے۔

ایم ایم نیوز:جیون ساتھی میںکیا خوبیاں ہونی چاہئیں؟
ربیکا خان: میرے نزدیک جیون ساتھی کی ظاہری شکل وصورت کے بجائے دل اچھا ہونا چاہیے،مدد گار ہو، خیال رکھنے والا ہو۔

ایم ایم نیوز:سوشل میڈیا پر کیے جانے والے منفی تبصروں کا جواب کیسے دیتی ہیں ؟
ربیکا خان: شروع میں منفی تبصروں پر بہت تکلیف ہوتی تھی لیکن وقت کے ساتھ ساتھ منفی رویوں کو نظر انداز کرنا سیکھ لیا اور اب میں منفی تبصروں پر کوئی دھیان نہیں دیتی۔

ایم ایم نیوز:فیورٹ ٹک ٹاکر کون اور آپ کا مقابلہ کس سے ہے ؟
ربیکا خان: جنت مرزااور کئی ٹک ٹاکرز بہت پسند ہیں ، جنت مرزا سے میری بہت اچھی دوستی بھی ہے لیکن میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے ، میرا مقابلہ خود سے ہے۔

Related Posts