امریکی گلوکار نک جونس کون سی بیماری میں مبتلا ہوگئے تھے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی گلوکار نک جونس

امریکی گلوکار نک جونس کو امریکا کے ساتھ ساتھ بھارت اور پاکستان میں بھی اس وقت شہرت ملی جب بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ہمراہ ان کی جوڑی منظرِ عام پر آگئی، نک جونس ذیابیطس کی بیماری میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈو اِٹ لائیک کے گلوکار نک جونس نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کیے گئے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ان کی والدہ اور اہلِ خانہ نے ان کے جسم میں ذیابیطس کی موجودگی کے اثرات نوٹ کر لیے تھے۔

31سالہ گلوکار اور اداکار نک جونس کا کہنا ہے کہ 18سال قبل میرے جسم میں ذیابیطس ٹائپ 1 کی تشخیص ہوئی۔ میرے اہلِ خانہ اور خاص طور پر میری والدہ نے نوٹس کیا کہ میرے اندر تبدیلیاں ہورہی ہیں اور 4علامات بھی بتائیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nick Jonas (@nickjonas)

گلوکار نک جونس نے کہا کہ آج ہم جانتے ہیں کہ وہ تمام علامات ذیابیطس ٹائپ 1 سے تعلق رکھتی ہیں جن میں بار بار پیشاب آنا، شدید پیاس اور وزن میں غیر معقول کمی شامل تھے، تاہم میرے اہلِ خانہ نے میری جان بچا لی۔

نک جونس کا کہنا ہے کہ علامات سامنے آنے پر میں نے بر وقت چیک اپ کرایا اور ذیابیطس 1 کا پتہ چل گیا جس کے بعد میرا علاج ہوا۔ میں چاہتا ہوں کہ لوگ اپنے رشتہ داروں اور عزیزواقارب کا خیال رکھیں تاکہ ذیابیطس کی علامات دیکھتے ہوئے بروقت علاج کرایا جاسکے۔ 

Related Posts