حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے مذاکرات کامیاب

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Protest of banned TLP continues in Punjab

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں،تمام سڑکیں کھول دی جائیں گی،مظاہرین منگل کی شام تک سڑک پر رہیں گے۔

رات گئے ہونے والی ایک اہم پیش رفت میں حکومت اور کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے درمیان مذاکرات کے مثبت نتائج برآمد ہوئے۔

مذاکرات کا مقصد ٹی ایل پی کے مظاہرین اور پولیس کے درمیان مزید پرتشدد جھڑپوں کو روکنا اور ٹی ایل پی کے سربراہ سعد حسین رضوی کی حراست سے متعلق مسائل کو حل کرنا تھا۔

مزید پڑھیں:

کالعدم تحریک لبیک کا مارچ،شیخ رشید اور نورالحق قادری کو خصوصی ٹاسک مل گیا

ٹی ایل پی کا احتجاج، اسلام آباد میں پیراملٹری فورس تعینات کردی گئی

لاہور میں کالعدم تحریک لبیک کا احتجاج، 3پولیس اہلکار جاں بحق

مذاکرات میں حکومتی ٹیم کی قیادت کرنے والے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ تمام سڑکیں ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دی جائیں گی تاہم انہوں نے کہا کہ مظاہرین منگل کی شام تک سڑکوں پر رہیں گے۔

اس سے قبل لاہور میں ہفتہ کو ہونے والے اجلاس میں حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے لانگ مارچ کے دوران اسلام آباد اور پنجاب میں امن برقرار رکھنے کے لیے ہر اقدام اٹھانے پر اتفاق کیا تھا۔

گزشتہ روز احتجاجی مارچ کے تناظر میں وزیر اعظم عمران خان نے پیر نور الحق قادری اور شیخ رشید احمد کو لاہور آنے اور کالعدم جماعت کے رہنماؤں سے بات چیت کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Related Posts