کابل: افغانستان کے نائب وزیر اعظم ملاعبدالغنی برادر نے سیاسی تعصب کے بغیر ہنگامی انسانی امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ برف باری اور سیلاب نے افغان عوام کی حالت زار کو مزید خراب کر دیا ہے۔
ملاعبدالغنی برادر کاکہناہے کہ افغانستان میں مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافے ہوگیا ہے۔امریکہ کی طرف سے ملک کے اربوں ڈالر کے اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں جبکہ امدادی رسد میں بہت زیادہ خلل پڑا ہے۔
ایک ویڈیو بیان میں نائب وزیر اعظم عبدالغنی برادر نے کہا ہے کہ افغانستان کی مدد کرنا دنیا کی ذمہ داری ہے۔اس وقت مختلف جگہوں پر لوگوں کے پاس کھانا، رہائش، گرم کپڑے اورپیسے نہیں ہیں۔
دنیا کو بغیر کسی سیاسی تعصب کے افغان عوام کی حمایت کرنا ہوگی اور اپنی انسانی ذمہ داریوں کو پورا کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں:افغانستان میں طالبان حکومت نے آزاد الیکشن کمیشن کو تحلیل کردیا