طالبان حکومت کا گداگروں کیلئے وظائف، تعلیم اور اسکل ڈیوپلمنٹ پروگرام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

افغان طالبان حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے انسداد گداگری کے لیے کام کرنے والی سرکاری کمیٹی کی جانب سے اب تک 26290 گداگروں کو سرکاری تحویل میں لیا جاچکا ہے۔
افغان حکام کے مطابق سرکاری تحویل میں لیے گئے ان گداگروں میں 11888 خواتین، 3363 مرد اور 11129 بچے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اسرائیلی فوج کا فلسطینی کو بغیر کسی وجہ کے قتل کرنے کا اعتراف

جاری کردہ بیان کے مطابق ان تمام گداگروں میں سے تحقیق کے بعد حقیقی مستحق افراد کے اہل خانہ کو امارت اسلامیہ کی جانب سے فی کس ماہانہ 2000 افغانی وظیفہ دیا جاتا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق ان گداگروں میں سے بے گھر اور لاوارث بچوں کو وزارت روزگار و سماجی امور کی جانب سے قائم کردہ تربیتی مراکز میں داخل کرکے مفت کھانے اور رہائش کے ساتھ انہیں تعلیم بھی فراہم کی جاتی ہے اور مختلف ہنر (اسکلز) سکھا کر انہیں ہنرمند بنایا جاتا ہے۔

Related Posts