پاکستان کو بچانا ہے تو سیاست کی قربانی دینا پڑے گی، شہباز شریف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کو بچانا ہے تو سیاست کی قربانی دینا پڑے گی، شہباز شریف
پاکستان کو بچانا ہے تو سیاست کی قربانی دینا پڑے گی، شہباز شریف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو بچانا ہے تو سیاست کی قربانی دینا پڑے گی، انہوں نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو 5 سے 75 لاکھ روپے تک کے قرضے دیں گے، اس کے علاوہ نوجوانوں کیلئے ایک لاکھ لیپ ٹاپ پروگرام لا رہے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ”پرائم منسٹر یوتھ بزنس اینڈ ایگری لونز“ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ نوجوانوں کو فراہم کیا جانے والا 5 لاکھ تک کا قرض بلاسود ہو گا، 5 سے 15 لاکھ تک 7 فیصد کی شرح کے حساب سے قرضے دیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بچانا ہے تو سیاست کی قربانی دینا پڑے گی، پاکستان کو بچانے کیلئے اپنی سیاسی کمائی قربان کر دوں گا، آج ہم بڑی مشکلات میں ہیں، پاکستان کیلئے جان دے دوں گا، ہر قدم اٹھاؤں گا، ملک کو اس صورتحال سے نکالیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ کہ نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں، ہمارے دور میں نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دیئے گئے، لیپ ٹاپ دیئے تو کہا گیا یہ سیاسی رشوت ہے، لیپ ٹاپ نہیں تو کیا ہاتھوں میں کلاشنکوف دیتا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ 8 بجے دکانیں بند کرنے کا فیصلہ کیا تو حکم امتناع لے لیا گیا، توانائی بچت پروگرام کیخلاف ایک صوبے کی حکومت ہائیکورٹ چلی گئی اوراسٹے آرڈر لے لیا، ہائیکورٹ کا ایک حکم جاری ہوا جو سر آنکھوں پر ہے۔

مزید پڑھیں:سابق صدر زرداری نے پارک لین ریفرنس کوچیلنج کردیا

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو بچانا ہے تو اس کی قیمت ادا کرنا ہو گی، سب جانتے ہیں کہ انتہائی مشکل حالات میں ہم نے یہ ذمہ داری سنبھالی، تیل کی امپورٹ پر 27 ارب ڈالر خرچ ہو گئے۔

Related Posts