افغان امن مذاکرت، طالبان کاوفدملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں اسلام آباد پہنچ گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیٹو انخلا تک کسی بھی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے، افغان طالبان
نیٹو انخلا تک کسی بھی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے، افغان طالبان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : افغان طالبان کا وفدملا عبد الغنی برادر کی قیادت میں پاکستان پہنچ گیا،افغان طالبان کے وفد کی پاکستانی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں ہوں گی، ،طالبان کا وفدامریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے بھی ملاقات کرے گا۔

افغان امن مذاکرات کے حوالے سے افغان طالبان کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے،  افغان طالبان کا وفد پاکستانی قیادت کو افغان امن مذاکرات معطل ہونے کی وجوہات سے آگاہ کرے گا۔

افغانستان کےلیے امریکی صدر کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد پہلے ہی پاکستان میں موجود ہیں،  زلمےخلیل زاد گزشتہ روزچین سے پانچ رکنی وفد کے ساتھ پاکستان پہنچے تھے، طالبان رہنما زلمےخلیل زاد  سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی نمائندۂ خصوصی زلمے خلیل زاد سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان نے رواں برس جولائی میں اپنے دورہ امریکا کے دوران کہا تھا کہ وہ وطن واپسی پر طالبان رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اور اُنھیں افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے کہیں گے۔

خیال رہے افغانستان میں امن کے لئے امریکا اورافغان طالبان کے درمیان امن مذاکرات دوحہ میں ہورہے تھے جو کچھ عرصے سے تعطل کا شکار ہیں، افغانستان میں حملے میں امریکی فوجی کی ہلاکت پر امریکی صدر نے مذاکرات معطل کردیئے تھے۔

طالبان کی جانب سے بھی کہا گیا کہ مذاکرات کی منسوخی کا زیادہ نقصان امریکا کو ہی ہو گا۔ امریکا سے مذاکرات کی منسوخی کے بعد طالبان وفود نے پہلے روس اور پھر چین کا دورہ بھی کیاتھا۔

Related Posts