پاکستان میں پہلی بار خواجہ سراؤں کیلئے رپورٹنگ سینٹر کا آغاز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: پاکستان میں پہلی مرتبہ خواجہ سراؤں کے مسائل کے حل کے لیے تحفظ کے نام سے موسوم خدمت مرکز و رپورٹنگ سینٹر کا آغاز کر دیا گیاہے۔

تحفظ سے خواجہ سراء قانونی امداد، رہنمائی اور دیگر سہولیات سے استفادہ کر سکیں گے۔

خواجہ سراؤں کو بنیادی انسانی حقوق،ہراسگی،منفی رویوں،عدم مساوات اور صنفی امتیاز جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن کے حل کے لیے تحفظ کا آغاز کیا گیا۔

تحفظ میں پولیس افسران کے ساتھ خواجہ سرا ریم شریف بطور وکٹم سپورٹ آفیسر معاون اور کونسلر کا کردار ادا کریں گی۔

تحفظ کے علاوہ ویمن پولیس اسٹیشن سے ہی متصل خدمت مرکز و رپورٹنگ سینٹر برائے خواتین کا بھی آغاز کیا گیا ہے۔

تحفظ برائے ٹرانسجینڈرز اور خدمت مرکز و رپورٹنگ سینٹر برائے خواتین دونوں پراجیکٹ اپنی نوعیت کے پہلے پراجیکٹ ہیں۔

دونوں پروجیکٹ تھانہ ویمن راولپنڈی کی عمارت میں قائم ہونے کے باوجود اپنی علیحدہ خودمختار حیثیت میں کام کرینگے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس نے تاریخ رقم کردی،خواجہ سراء کوپولیس آفیسر بھرتی کرلیا

تحفظ برائے ٹرانسجینڈرز اور رپورٹنگ سینٹر برائے خواتین کا مقصد معاشرہ کے دونوں طبقات کے مسائل کو بہتر طور پر حل کرنا ہے۔

Related Posts